مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جارجیا کی پارلیمنٹ میں حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان شدید ہنگآمہ آرائی ہوئی اور فریقین نے ایکدوسرے پر لاتوں اور مکوں کا خوب اور آزادانہ استعمال کیا۔ جارجیا کی پارلیمنٹ مین جمعہ کو بین الاقوامی اداروں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے وفود پر تبادلہ خیال جاری تھا۔اس دوران حزب اختلاف کو حکومتی نکتہ نظر پر اعتراض ہوگیا۔ جس کے بعد لفظی کشیدگی بڑھتے بڑھتے لاتوں اور مکوں کی نوبت پہنچ گئی ۔ اور فریقین نے ایکدوسرے پر لاتوں اور مکوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
مہر نیوز/27 دسمبر/ 2014 ء : جارجیا کی پارلیمنٹ میں حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان شدید ہنگآمہ آرائی ہوئی اور فریقین نے ایکدوسرے پر لاتوں اور مکوں کا خوب اور آزادانہ استعمال کیا۔
News ID 1846953
آپ کا تبصرہ